ہونا ور11/ستمبر(ایس او نیوز)ایک پرائیویٹ بس سڑک پر الٹ جانے سے اس میں موجود مسافروں کو چوٹیں آنے کا واقعہ ہوناورکے ہاڈین بال میں پیش آیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس (KL 35/832) ریاست کیرالہ کی تھی۔ اس میں جوسیاح تھے وہ لوگ جوگ فال سے ہوتے ہوئے گیرسوپا کے راستے مرڈیشور کے لئے آرہے تھے۔ہاڈین بال کے قریب ایک موڑ پر اونچائی کی طرف چڑھتے ہوئے بس قابو سے باہر ہوگئی اور واپس پیچھے کی طرف آنے لگی۔ اور اس دوران پیچھے موجود کے ایس آر ٹی سی بس سے ٹکرا گئی۔جس کے بعد راستے کنارے پر الٹ کر گرگئی۔اس حادثے میں زخمی مسافروں کو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔